پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

سیکورٹی گارڈ کا ڈاکٹر بن کر آپریشن کا معاملہ، اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے میو اسپتال میں سیکورٹی گارڈ کا ڈاکٹر بن کر مریضہ کا آپریشن کرنے کے معاملے کی ‏انکوائری کمیٹی نے محکمہ صحت کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن عثمان بٹ سابق سیکیورٹی گارڈ وحید بٹ کے ساتھ ملوث ‏پایا گیا ہے جب کہ آپریشن تھیٹر کی اسٹاف نرس ارفعی طارق غیرحاضری پر غفلت کی مرتکب قرار ‏دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے عثمان بٹ کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی آغاز کی ‏جائے اور گرفتار مرکزی ملزم سابق سیکیورٹی گارڈ وحید بٹ کے خلاف مزید دفعات لگائی جائیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آپریشن تھیٹر کی اسٹاف نرس ارفعی طارق کو معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ سابق سیکیورٹی گارڈ نے تھیٹر اٹینڈنٹ سے مل کر ‏خاتون کو بلایا تھا، گارڈ نے پیسوں کی لالچ میں مریضہ کا زخم خراب کیا۔

میو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 17 مئی کو ایمرجنسی میں خاتون کو کمر میں زخم کے علاج ‏کے لیے لایا گیا تھا، گارڈ ڈاکٹر بن کر خاتون کے لواحقین سے ملا اور آپریشن پر راضی کیا، آپریشن ‏کے بعد گھر میں پٹی کرنے کی اجرت 500 روپے مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں