تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد

دبئی : دبئی میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر سے گداگر کو گرفتار کرکے 3 لاکھ درہم نقد جبکہ خطرناک ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے گداگرروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں برس کے آغاز میں ہی سیکڑوں گداگروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے مسجد کے باہر بیھٹے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو صدا لگا کر بھیک مانگ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہکاروں نے اس ایشیائی گداگر کی تلاشی کو اس کے پاس سے 3 لاکھ اماراتی درہم اور ایک خطرناک ہتھیار برآمد ہوا، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس کے پاس سے تلاشی کے دوران 70 ہزار درہم برآمد ہوئے تھے، مذکورہ شخص حیرت انگیز طور ہر اندھا بن کر دبئی کے شہریوں کو دھوکا دے رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے سال 2018 کے پہلے تین ماہ میں ہی 232 گداگروں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے، مذکورہ آپریشن ماہ گذشتہ کئی برس سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیا جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود گداگر بچوں کا استحصال ان سے زبردستی بھیک منگوانے میں ملوث ہوتے ہیں، اسی دوران تین بچوں کو بھی گرفتار کرکے دبئی فاؤنڈیشن کے بحالی مرکز میں منتقل کردیا تھا۔

دبئی کے شعبہ تحقیقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر برگیڈیئر محمد رشید بن سری کا کہنا تھا کہ دئبی پولیس نے سال 2015 میں 1405، سنہ 2016 میں 1021 جبکہ گذشتہ برس 653 گداگروں کو رمضان المبارک سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

برگیڈئر محمد رشید کا کہنا تھا کہ ’رمضان المبارک میں جو بھی شخص گداگری کرتا ہوا پکڑا گیا اسے فوری طور جیل بھیج دیا جائے گا اور اس کی جمع ہونجی بھی ضبط کرلی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -