اشتہار

مسلمان ہونے پر فخر ہے ، امریکی ماڈل بیلا حدید

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

بیلا حدید کا کہنا تھا کہ امریکا میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے، میرے والد امریکا میں بحیثیت پناہ گزین آئے تھے، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے‌۔

- Advertisement -

میرے لیے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیوں کہ یہ میرے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے، بیلا حدید اور ان کی بہن ماڈل گیگی حدید کو نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں پر پابندی لگانے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں دیکھا گیا تھا اور ،انہوں نے ہاتھوں میں سائن بورڈ اٹھا رکھے تھے جس پر“ہم سب انسان ہیں” لکھا تھا۔

A post shared by Bella Hadid (@bellahadid) on

انھوں نے کہا کہ لوگوں سے ان کی قومیتوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ برا سلوک کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کی پناہ گزینوں پر پابندی میرے اور میرے گھر والوں کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ بیلاحدید امریکی فیشن ماڈل ہیں، وہ 2016 میں ‘ماڈل آف دی ائیر’کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ انکے والد محمد حدید اب امریکا کے رئیل اسٹیٹ بزنس مین بن چکے ہیں۔


مزید پڑھیں : خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہوں، اداکارہ مایم بیلاک


یاد رہے اس سے قبل بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک نے ٹرمپ کی مسلمانوں پر داخلے کی پابندی کے فیصلے کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں