پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’روزانہ موت کی دھمکیاں ملتی ہیں‘ بیلا حدید کا اسرائیلی جارحیت پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید نے فلسطین میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی بربریت پر خاموشی توڑ دی۔

غزہ میں جاری تباہی پر بیلا حدید نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم ان کی بہن سُپر ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل اور فلسطین میں معصوم بچوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تاہم بیلا حدید کی طویل خاموشی کے بعد انہوں نے اس تنازع پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں سے معافی بھی مانگی، ساتھ ہی  ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ فلسطین سے متعلق دنیا کو آگاہ کررہی ہیں۔

- Advertisement -

ماڈل بیلا حدید نے انسٹاگرام پر ایک تحریر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے میری خاموشی کے لیے معاف کردیں، پچھلے دو ہفتے ناقابل یقین حد تک پیچیدہ اور تکلیف دہ رہے تھے جن کو بیان کرنے کے لیے میں الفاظ ڈھونڈ رہی تھی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella (@bellahadid)

بیلا حدید کا کہنا تھا کہ میرے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن آج کے لیے میں مختصر سی بات کہنا چاہوں گی، مجھے روزانہ سینکڑوں مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوتی ہیں، میرا فون نمبر لیک ہو گیا ہے اور میری فیملی کو بھی خطرہ ہے۔

سُپر ماڈل نے لکھا کہ اب میں مزید خاموش نہیں بیٹھ سکتی، خوف ایک آپشن نہیں ہے، فلسطین بالخصوص غزہ کے عوام اور بچے ہماری خاموشی کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہم نہیں بلکہ غزہ کے لوگ بہادر ہیں۔

بیلا حدید نے کہا کہ جو کچھ فلسطینیوں کے ساتھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، میں ان تمام ماؤں کے غم میں برابر کی شریک ہوں جنہوں نے غزہ میں اپنے بچے اور پیاروں کو کھو دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella (@bellahadid)

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ان اسرائیلی خاندانوں کے غم میں بھی شریک ہوں جنہیں 7 اکتوبر کے بعد کے ان حالات کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ہمیں عالمی رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے، غزہ کے لوگوں کو فوری ضروری امداد فراہم کریں، میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں