ممبئی: بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے میری زندگی برباد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں رومانس کا بادشاہ مانا جاتا ہے ، فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو اُن کے فلمی مناظر اور جذبوں کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
دو روز قبل ہیومنز آف بمبئے کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بنگال سے تعلق رکھنے والی خاتون جو شاہ رخ خان کی جذباتی مداح ہیں انہوں نے اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے کنگ خان پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں: آنکھ بند کرکے شاہ رخ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف
خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں بچپن سے ہی ایک ایسے شخص کو اپنے سپنوں کا راجہ بنانے کی خواہش مند تھی کہ جو مجھ سے انوکھے انداز میں اظہار محبت کرے، میری خواہش تھی کہ وہ شخص جب مجھے شادی کی پیش کش کرتے تو اُس دوران پس منظر میں وائلن کی موسیقی بج رہی ہو اور وہ دھیرے دھیرے چل کر میر ی طرف آکر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے انگھوٹھی پہنا کر دلہن بنانے کا اعلان کرے‘۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ’بچپن کی خواہش اپنی جگہ پر قائم رہی تاہم اس وران میری ایک لڑکے سے دوستی ہوئی اور پھر ہماری محبت کا سلسلہ چل پڑا، ہم نے اپنے والدین کو بشمکل شادی کے لیے راضی کیا اور جب مجھے لگا کہ ہماری شادی واقعی قریب ہے تو اپنی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی‘۔
مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ ’تین سال میں ایسا کوئی موقع نہیں آیا تھا کہ میں اپنے ہونے والے شوہر کو یا وہ مجھے فلمی انداز پرپوز کرے اس لیے میں نے اپنی دوست کی سالگرہ کے موقع پر سرپرائز دینے کا ارادہ کیا اور اُس روز سارے انتظامات اپنے ہاتھ میں لیے، جیسے ہی وہ ہوٹل میں داخل ہوا تو ڈی جے نے میری ہدایت کے مطابق گانا چلایا اور پھر میں نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اُسے خود پرپوز کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ نے اپنی کامیابی کا سہرا تین اداکاراؤں کو دے دیا
خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے گھٹنوں کے بل بیٹھنے کے بعد اپنے ہونے والے شوہر کا ہاتھ تھاما اور کہا کہ ’اشیش اگروال، میں اپنی ساری زندگی تمھارے سنگ ہنستے، روتے، لڑتے جھگڑتے گزارنا چاہتی ہوں، کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟‘۔ بنگال خاتون کا کہنا تھا کہ ’اشیش نے اس تمام صورتحال کے بعد میری طرف دیکھ کر مختصر جواب دیا کہ امید ہے ہمارے بچے فلمی نہیں ہوں گے‘۔
مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں جس لمحے کی بچپن سے منتظر تھی اُسے خود پایہ تکمیل تک پہنچایا‘ ساتھ ہی انہوں نے عام لڑکیوں سے بھی سوال کیا کہ کیوں ہمیشہ لڑکیاں کسی لڑکے کی جانب سے شادی یا محبت کے اظہار کی منتظر رہتی ہیں؟ اگر آپ کو کوئی پسند ہے تو اُسے خود آگے بڑھ کر انگھوٹھی پیش کریں‘۔
اسے بھی پڑھیں: شاہ رخ اور سلمان خان کترینا کیف کے لیے مدمقابل آگئے
خاتون کی اس کہانی پر شاہ رخ خان کے مداحوں اور دیگر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوالات کیے کہ آخر اس میں کنگ خان کا کیا قصور تھا کیونکہ اُن کے انداز کی وجہ سے ہی خاتون کو نئی زندگی ملی اور اسے خوبصورت بنانے کا طریقہ بھی ملا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔