23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

خبردار! عمارتیں اور گھر بنانے والے اب ملبہ سڑک پر نہ پھنیکیں ورنہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

خبردار عمارتیں اور گھر بنانے والے اب ملبہ سڑک پر نہ پھینکیں ورنہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا یہ دوٹوک اعلان وزیراعلیٰ سندھ نے کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اب اگر عمارتیں اور گھر بنانے والوں نے ملبہ سڑک پر پھینکا تو اس کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ جو شہر کے دورے پر تھے انہوں نے کورنگی روڈ کے ساتھ ملبہ مرکزی شاہراہ پر پڑے ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کورنگی کو آج ہی ملبہ ہٹا کر روڈ صاف کرنے کی ہدایت بھی کی۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی روڈ پر کسی کو ملبہ پھینکنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو دوٹوک کہا کہ جو روڈ پر ملبہ یا کچرا پھینکے اس کو تھانے میں بند کرکے کیس کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں