ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت 25جولائی کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 25 جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس میں شامل تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف غداری کے مقدمے کی پیروی وکیل امان اللہ کنرانی کریں گے، جو ایک ممتاز قانونی ماہر ہیں۔

یاد رہے کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہوگئے تھے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے۔

بعد ازاں وکیل عبدالررزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 109، 34 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں