ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مالی سال 2023 میں صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مالی سال2023 میں صوبوں کےسرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، مالی سال 2022 میں صوبوں نے 351 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے صوبوں کے سرپلس بجٹ کے حوالے سے دستاویز جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2023میں صوبوں کےسرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کا سرپلس بجٹ 155 ارب روپے رہا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ مالی سال 2022 میں صوبوں نے 351 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا، مالی سال 2023 میں پنجاب نے 90 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا جبکہ مالی سال2022 میں پنجاب کا سرپلس بجٹ 351ارب54 کروڑ روپے تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہنا تھا کہ مالی سال2023 میں سندھ نے50 ارب 40 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا جبکہ مالی سال2022 میں سندھ کاسرپلس بجٹ 48ارب 79کروڑ روپے تھا۔

مالی سال2023 میں خیبرپختونخواہ کا سرپلس بجٹ 16ارب 65کروڑ روپے رہا اور مالی سال2022 میں خیبرپختونخواہ کا بجٹ49 ارب روپے خسارے میں تھا۔

اسی طرح مالی سال2023 میں بلوچستان کے بجٹ میں2ارب52کروڑ روپے خسارہ رہا جبکہ مالی سال2022 میں بلوچستان کا بجٹ 16کروڑ روپے خسارے میں تھا۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں