12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب میں بڑا مالی اسکینڈل، لوگوں کو کروڑوں کا چونا لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع خانیوال کے قصبہ تلمبہ کی تاریخ میں سب سے بڑا مالی اسکینڈل سامنے آیا ہے اہل علاقہ کو 60 کروڑ روپے کا چونا لگ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال کے تاریخی قصبے تلمبہ میں بڑا مالی اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے جہاں علاقے کے رہائشی عتیق اور نعمان نامی جعلساز اہل علاقہ کے 60 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

مذکورہ نو سر بازوں نے آن لائن کاروبار کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اہل علاقہ سے 60 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

- Advertisement -

اہل علاقہ نے زائد آمدنی کے لالچ میں نقد رقوم کے ساتھ، قیمتی زیورات، مویشی اور زرعی اجناس تک نوسر بازوں کے پاس جمع کرا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسرباز عتیق اور نعمان مبینہ طور پر اپنے خاندانوں سمیت بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

متاثرہ افراد نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی رقوم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں