تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خلیجی ممالک سے بڑی خبر آگئی

خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) ممالک کے بینک ڈیپازٹس 1.6 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی ممالک کے بینکنگ سیکٹر میں گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیلج تعاون کونسل ممالک کے مجموعی بینک ڈیپازٹس میں 3.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب کے مجموعی بینک ڈیپازٹس 514 رپورٹ ہوئے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کا نمبر ہے، امارات نے جی سی سی کے مجموعی بینک ڈپازٹس میں 32.2 فیصد حصہ حاصل کیا۔

بعد ازاں قطر کا 16.4 حصہ ہے۔ کونسل کے دیگر اراکین کا حصہ تقریباً 17.8 فیصد ہے۔ جی سی سی کے کمرشل بینکوں نے جون 2021 میں دسمبر 2020 کے مقابلے میں 5.2 کریڈٹ گروتھ دیکھی جو 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

عرب ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب ایک بار پھر سب سے آگے

خیال رہے کہ مملکت جون 2021 تک 520 بلین ڈالر کے کریڈٹ کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے جو دسمبر 2020 سے 9.5 فیصد زیادہ ہے۔

یہ اضافہ کورونا وبا کے بعد بہتر معاشی صورت حال کے سبب ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -