ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کینیڈا: ورک پرمٹ کے درخواست دہندگان کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا میں ورک پرمٹ کے درخواست دہندگان کو بڑا ریلیف دے دیا گیا، آٹومیشن کے ساتھ فاسٹ ٹریک پراسیسنگ کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ درخواستوں کو آٹومیشن کے ساتھ فاسٹ ٹریک پر پراسیس کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت کو ورک پرمٹ کے اجرا میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے حکام نے ورک پرمٹ کے درخواست دہندگان کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم آٹومیٹڈ ٹولز کے ذریعے درخواست گزاروں کو مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ آئی آر سی سی کا کہنا ہے کہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے انسانی نظر ثانی ضروری قرار دی گئی ہے اور بالآخر ایک انسان کو ہی تمام درخواستوں پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ انہیں مسترد یا قبول کر لیا جائے۔

- Advertisement -

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ آٹومیشن کے ذریعے صرف درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنا مقصود ہے۔ مثال کے طور پر درخواستوں کو ترتیب و تشکیل دینا اور پھر مسلسل دہرائے جانے والے اقدامات کو سلسلہ وار آٹومیشن کے ذریعے تیز تر کرنا ہی مقصود ہے تاکہ درخواست دہندگان کو جلد سے جلد اپنے ردِ عمل سے مطلع کیاجاسکے۔

آئی آر سی سی کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی آٹومیشن کے ذریعے چیکنگ سے یہ جلد طے کیا جاسکتا ہے کہ کوئی درخواست دہندہ ورک پرمٹ کا اہل ہے یا نہیں۔ تاہم درخواست گزاروں کی اہلیت سے متعلق حتمی فیصلے متعلقہ افسران کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں