اشتہار

پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں، پہلے سے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی فیصل آباد ڈویژن کے صدر ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے فضل حسین کے بیٹے سرمد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی ایشوز، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کرتی ہے، ہماراہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ ہم اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں اور جن کا ہدف انتخاب اور اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں، آئندہ الیکشن منتخب لوگوں (الیکٹیبلز) نہیں نظریے کی بنیاد پر لڑیں گے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹیبلز کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا، پی پی نے پہلے کبھی الیکٹیبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریگی.

منتخب لوگ (الیکٹیبلز) کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں، کسی کے جانے سے پریشان نہ ہوں، ہمارا بھروسہ نظریہ اور کارکن ہیں، پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے۔

بلاول زرداری کا ہولو ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ 

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ان کی ٹیم نے ہولوگرام ٹیکنالوجی پر تجربات بھی کر لئے ہیں، بلاول بھٹو پہلی مرتبہ اتوار کو 30 شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوں گے۔


مزید پڑھیں: نوازشریف قوم کو پاناما کیس میں الجھانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو


یاد رہے کہ اس سےے قبل پی ٹی آئی بھی ہولو گرام ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے متعدد تجربات کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں