ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 70 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 70 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے بینظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر پیغام میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 70 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی شہید بینظیر بھٹو کے فلسفے پرسختی سے کاربند رہے گی، آئین وپارلیمان،جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئےبینظیربھٹوکےفلسفہ کی پیروی کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو اندھیروں میں گھری قوم کیلئےروشنی کی کرن تھیں، آج شہید بینظیربھٹوکی سوچ و فلسفہ مشکل حالات میں ملک کیلئے روشنی کا مینار ہیں،سابقہ حکومت کی وجہ سےملک میں مہنگائی،بیروزگاری بے قابو ہیں، مہنگائی ،بیروزگاری،غربت کےخاتمے کیلئےبینظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان کو کئی بار مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ ملاتو عوامی حکومت روزگار لائے گی۔

شہید بینظیر بھٹو تاریخ ساز شخصیت اور انسان دوست تحریک کا نام ہیں، آج جمہوریت کے پودے کا پروان چڑھنا، شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد ،قربانیوں کا ثمر ہے، وقت آگیا ہر محب وطن ملکی ترقی، خوشحالی، سربلندی کیلئےبینظیر ایجنڈےکوسامنے رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں