کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسےکامیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں خورشید شاہ،فریال تالپور،نثارکھوڑو،مرادعلی شاہ شریک ہوئے جبکہ مولا بخش چانڈیو،وقار مہدی ،سعیدغنی اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسےکامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کےعلاوہ باقی سب علاقائی یابلبلا پارٹیاں ہیں۔
مزید پڑھیں : جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو
دوسری جانب بلاول بھٹو آج سندھ کے بارہ شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرینگے، بلاول بھٹو شام پانچ بجے جیکب آباد کے شہر ٹھل میں خطاب کرینگے جبکہ شام چھ بجے مٹیاری ضلع کے اڈیرولال اسٹیشن میں خطاب کرینگے۔
بلاول بھٹوزرداری کراچی،نوشہروفیروز،مورو،عمرکوٹ،لاڑکانہ،حیدرآبادمیں بھی خطاب کرینگے۔