اشتہار

بلاول بھٹو کا سانحہ 12مئی کراچی کے شہدا کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ12مئی کراچی کےشہدا کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سب کے لیے ایک جیسا اور سب کا پاکستان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ 12 مئی کراچی کی برسی پر پیغام میں شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادعدلیہ کےخواب کوحقیقت میں بدلنے لوگوں نےجانیں قربان کیں، ہمارا نظام انصاف عوام کوفوری انصاف کی فراہمی سے آج بھی بہت دور ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ، آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کو انصاف کی مفت فراہمی ہمارا منشور ہے، ملک کو سب کے لیے ایک جیسا اور سب کا پاکستان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

12 مئی کا عام دن اس وقت خون ریز ہوگیا جب معطل شدہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنے کے لیے کراچی پہنچے۔

چیف جسٹس کے کراچی پہنچتے ہی شہر میں قتل و غارت گری کا طوفان آگیا اور شہر لہو لہو ہوگیا اور اس بھیانک دن نے 40 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں