اشتہار

عمران خان کی گرفتاری ٹھیک لیکن مقام غلط تھا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ نیب نہیں الیکشن میں ممکن ہے، ہم اس سازش کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، اس کی گرفتاری ٹھیک تھی لیکن مقام غلط تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہم مل کر ہمت کرکے کام کریں تو یہ باآسانی ہار سکتا ہے لیکن ہم کسی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے، اس فتنے کا بھرپور مقابلہ کریں گے، عمران خان کی گرفتاری کا مقام غلط لیکن گرفتاری تو ٹھیک تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور جمہوریت کی خاطر بینظیر بھٹو کی لاش اٹھائی، بی بی کی شہادت کے بعد بھی آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ہم نے جمہوریت بہترین انتقام ہے کا نعرہ لگایا، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو کیا آج اس ایوان میں بیٹھے ہوتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک شخص جب خود وزیراعظم ہوتا ہے تو وہ چیئرمین نیب کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتا تھا، وہ خوش ہوتا تھا جب اس کے مخالفین اور ان کی خواتین کو گرفتار کیا جاتا تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیب چیئرمین کو بلیک میل کررہے تھے، چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کیلئے ایک خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھا گیا، فریال تالپور کو چاند رات کو زبردستی اسپتال سے جیل بھجوایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ان کے اپنے ساتھیوں نے غلط کاموں پر متنبہ کیا تھا لیکن وہ سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں پر خوشی کا اظہار کیا کرتے تھے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ جب یہ خواتین پر کیسز بنارہے تھے تو اس وقت کے وزیرداخلہ نے انہیں منع کیا، خان صاحب کے وزیرداخلہ نے کہا کہ کل کو ہم نے بھی اپوزیشن کرنی ہے، جب ہم ریفارمز کررہے تھے تو کہتا تھا کہ یہ این آراو لے رہے تھے، ہم تو اس کے لئے ریفامرز کررہے تھے۔

چیئرمین پی پی کا تحریک انصاف پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں بلکہ عسکری جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ہر ادارے پرحملہ کرچکی ہے، عمران خان نے حراست میں صرف ایک رات گزاری، اس کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پی ٹی آئی کا یہ ہی فیصلہ ہے تو ایوان کو بھی اسے عسکری جماعت سمجھ کر نمٹنا پڑے گا، کیا جناح ہاؤس نذرآتش کرنے پر کسی سے اظہار یکجہتی کیا گیا؟

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر ہمت کرکے کام کریں تو یہ باآسانی ہار سکتا ہے، ہم جمہوریت اور پارلیمان بچائیں گے اور اس فتنے کا پورا بندوبست کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس آخری موقع ہے کہ وہ سیاسی جماعت رہنا چاہتی ہے یا نہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں