ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کی نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کےعالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، ہمارے نوجوان ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ اور ہر شعبے میں قیادت کے لیے پرعزم ہیں، اب پاکستان کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنے دورِ میں نوجوانوں کو جتنی نوکریاں دیں، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو درپیش مسائل سے مکمل طور آگاہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جھوٹے وعدے نہیں کرتے، جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کر کے دکھاتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کلائمیٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں