ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، اسپیکر کی قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکرقومی اسمبلی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

راجہ پرویز اشرف کہ کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کو ایسی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، مسلمان اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں