اشتہار

"چیف جسٹس عدالت ٹھیک نہیں کرسکتے تو ذمے داری کسی اور کو دے دیں”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمر عطابندیال عدالت کو ٹھیک نہیں کرسکتےتو کسی اورکو ذمہ داری دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ کے نوٹ کیساتھ اب چار ججزریکارڈ پرہیں، یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کی رائےاقلیتی فیصلہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس کو غیرآئینی بینچ فکسنگ کو کالعدم کرنےکیلئےکارروائی کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کےوقارکا سہاراصرف یہ ہی کہ فوری کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تین ممبران کا فیصلہ اس کاغذ کےقابل نہیں ہےجس پرلکھاگیاہے،چیف جسٹس عدالت کو ٹھیک نہیں کرسکتےتو کسی اورکو ذمہ داری دیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے مستعفی ہوجائیں، نواز شریف

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی معزز چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے بھی لندن سے جاری بیان میں اس کی تائید کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لکھا تھا کہ چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہوجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں