اشتہار

چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے مستعفی ہوجائیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لکھا کہ چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہوجائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں دھکیلتی نہیں، چیف جسٹس نے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کیا ہے، منصب، آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سے فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ساکھ متاثر ہو چکی ہیں انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ایک آئین شکن لاڈلے کی سہولت کاری قبول نہیں کریں گے، یہ عیاں ہو چکا ہے کہ عمران داری ہو رہی تھی، جب پٹیشن ہی مسترد کر دی گئی تھی تو اس پر ایک اور فیصلہ کیسے آگیا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا نہیں بینچ فکسنگ کا معاملہ ہے، عدالتی کارروائی کو دیگر ججز نہ مانیں تو عوام کیسے مان لیں؟ سوال اٹھتے ہیں عدالتی سہولت کاری کیوں ہوئی؟ کیوں ججز نے اس معاملے سے خود کو الگ کر لیا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں