ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’چکن کے بغیر بریانی‘ دینے پر گاہک نے ریستوران پر مقدمہ دائر کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

چکن بریانی میں چکن نہ ہونے پر گاہک آپے سے باہر ہوگیا، ریستوران کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔

بھارت میں کرشنپا نامی شخص اس وقت ریستوران والوں کے لیے وبال جان بن گیا جب اس نے بریانی میں چکن کی غیر موجودگی میں انتہائی قدم اٹھالیا۔ ریستوران پر ’بغیر چکن بریانی‘ پیش کرنے پر مقدمہ دائر کیا۔

مذکورہ واقعہ اس سال اپریل میں پیش آیا تھا، جب گھر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے کرشنپا اپنی اہلیہ کے ساتھ کھانے کے لیے مذکورہ ریستوران آیا تھا۔

- Advertisement -

وہ لوگ چکن بریانی کا آرڈر دینے کے پیک بریانی گھر لے گئے، تاہم جب گھر جا کر انھوں نے پیکٹ کھولا تو معلوم ہوا کہ بریانی میں تو گوشت ہی نہیں ہے۔

کرشنپا نے فوری طور پر ریستوراں والوں کو اطلاع دی، تاہم اسکے مطابق، ریستوران کے مالک کی جانب سے چند منٹوں میں متبادل آرڈر دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود، دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی کچھ نہیں بھیجا گیا نہ ہی کالز کا جواب دیا گیا۔

مئی میں، کرشنپا نے اس تنازعہ کو بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ اپنی شکایت میں اس نے 30,000 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سٹی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد ریستوران کو حکم دیا کہ وہ صارف کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے نہ صرف ایک ہزار روپے ادا کرے بلکہ اس کے کھانے کے 150 روپے بھی ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں