تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں ایک بالٹی میں رکھا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ برطانوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مزید معلومات کے مطابق بم کسی سپر اسٹور کے تھیلے کے اندر سفید رنگ کی بالٹی میں رکھا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق بم گھریلو ساختہ تھا۔ دھماکے کے بعد بالٹی میں آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے میں 2 افراد کے شدید جھلسنے کی اطلاع ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر افراد کے چہروں پر زخم آئے ہیں۔

ریسیکو ٹیمیں، پولیس اور متعدد ایمبولینسز دھماکے کے مقام پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد ایجوئیر روڈ اور ومبلڈن کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔


برطانوی رہنماؤں کا ردعمل

پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ ٹیوب میں دھماکے کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ امدادی کارروائیوں میں مصروف اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے میٹرو پولیٹن پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ موقع پر موجود پولیس اور دیگر امدادی اداروں سے رابطے میں ہیں اور ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -