تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت : کھیت سے ملنے والی دو لڑکیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم

اناؤ : بھارت میں گزشتہ دنوں کھیت سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی دلت ذات کی تین لڑکیوں میں سے دو ہلاک ہوگئی تھیں جن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اہم گواہ بچ جانے والی ایک لڑکی کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم وینٹی لیٹر پر ہونے کے باعث وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔

ہلاک ہونے والی دو لڑکیوں کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں، دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں لڑکیاں رشتہ میں ایک پھوپھی بھتیجی تھیں جبکہ تیسری زندہ بچ جانے والی لڑکی اور معاملہ کی اہم گواہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک شدہ دونوں لڑکیوں کی آخری رسومات اس مقام سے کچھ دور اسی کھیت میں ادا کی گئیں، جہاں سے ان کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے۔

کانپور کے اسپتال میں داخل تیسری لڑکی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال کے پی آر او ڈاکٹر پراجیت اروڑا نے کہا کہ بچی کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

ڈی جی پی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہلاک شدہ لڑکیوں کے جسم پر کوئی واضح چوٹ نظر نہیں آرہی ہے تاہم تیسری لڑکی کا بیان اس کیس میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ تینوں لڑکیاں آپس میں رشتہ دار تھیں، دو چچازاد بہنیں تھیں جبکہ تیسری ان کی بھیتیجی۔ ہم عمر ہونے کی وجہ سے یہ تینوں سہیلیوں کی طرح رہتی تھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی کودتی تھیں۔ پولیس نے مشکوک حالات میں دونوں لڑکیوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : بھارت میں تین دلت لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا، دیکھنے والے رو پڑے

یاد رہے کہ بھارت میں لڑکیوں کے قتل کی اس واردات کیخلاف سماجی تنظیموں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے واقعہ کی مذمت اور ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -