ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور دس سال بعد ایک ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی شخصیت پر مبنی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ میں بھارتی اداکاررنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
نامور بھارتی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ اسی سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی جس میں رنبیر کپور اور سونم کپور کے علاوہ منیشا کوئیرالا، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما، وکی کوشال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
بالی ووڈ سپراسٹارز رنبیر کپوراورسونم کپور اس سے قبل 2007 میں بننے والی فلم ’’ ساوریا’’ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے تاہم یہ فلم بالی ووڈ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
مذکورہ دونوں ادکار دس سال اپنی فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد اب ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکار رنبیر کپور کا مرکزی کردارہے جبکہ دونوں کرداروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح بےچین ہیں۔
اتوار کے روز بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فلم کی کاسٹ کی تقریب کے موقع پر رنبیرکپور اورہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ تصاویر بنوائی جسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹرا گرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔
خیال رہے فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور نے خود کو سنجے دت جیسا دکھانے کے لیے اپنے حلیے اور فٹنس پر سخت محنت کی ہے۔