پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گاڑی کو حادثہ، 2 بھارتی اداکارہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے 2 اداکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے‘ مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آتا ہوا ٹرک حادثے کا سبب بنا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رچنا اور جیون نامی یہ اداکار اپنے ایک دوست کی سالگرہ پر جا رہے تھے کہ اچانک ان کی کار کے سامنے مخالف سمت سے تیز رفتار ٹرک آگیا۔

ٹرک ڈرائیور تیزرفتاری کے باعث کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور وہ گاڑی پر چڑھ گیا جس کے نتیجے اداکار جیون اور رچنا جائے وقوعہ پر ہی ہلاک  ہوگئے جبکہ گاڑی میں بیٹھے مزید تین لوگ شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو اداروں کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے دیگر تین زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ٹی وی اسٹارز کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی کو حادثہ مگدی گاؤں کے قریب پیش آیا کیونکہ متعلقہ سڑک پر دوطرفہ ٹریفک چلتی ہے، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک تیز رفتار تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پڑھیں: ممبئی: ناریل کا درخت گرنے سے خاتون اینکر جاں بحق

مزید پڑھیں: شوہر کی موت، خاتون نیوز اینکر نے ضبط کی انتہاء کردی

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں