اشتہار

بھارتی فلم انڈسٹری اپنے محسن کو بھول گئی، شرم کی بات ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری اپنے محسن کو بھولنے لگی تو بھارتی فلم نگری پر ابھرتے ہوئے فنکار بھی چپ نہ رہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں یک بعد دیگرے فلموں مین بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر فلم نگری میں اپنی جگہ بنانے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے ایوارڈ شو میں آنجہانی اوم پوری کا تذکرہ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

nawaz-uddin

- Advertisement -

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے نوازالدین نے اپنے غم و غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوم پوری کی خدمات کا اعتراف صرف اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) نے کیا مگر بالی ووڈ کے کسی بھی ایوارڈز کی تقریب کے منتظمین نے اوم پوری کا نام لینا تک گوارا نہیں کیا۔

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہت شرم کی بات ہے بالی ووڈ انڈسٹری اپنے  آنجہانی اوم پوری کی خدمات کو بھول چکی ہے‘‘۔

یاد رہے بھارتی لیجنڈ اوم پوری رواں برس 6 جنوری کو 66 سال کی عمر میں طبیعت کی خرابی کے باعث انتقال کرگئے تھے مگر اُن کی پوسٹ مارٹم رپورٹس نے نئے سوالات کو جنم دیا تھا جن میں اُن کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی واضح تھے۔

پڑھیں: ’’ اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی، حتمی رپورٹ ‘‘

اوم پوری نے پاک بھارت تعلقات اور فنکاروں کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور خود بہ پاکستانی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اوم پوری کی زندگی کی آخری فلم ایکٹر ان لاء (پاکستانی) ہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں