جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع، سیکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مسافر طیارے میں بم کی اطلاع نے مسافروں میں خوف وہراس پھیلادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اس وقت افراتفری پھیلی جب جیسملمیر سے دہلی جانے والی پرواز میں نامعلوم شخص نے سیٹ کے پیچھے لکھا کہ ‘اس فلائٹ میں بم ہے’.

اس بم کی اطلاع خاتون نے دی، جس پر ایئرہوسٹس اور پائلٹ کو فوری آگاہ کیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے طیارے کو مرکزی رن وے سے ہٹا کر ایک ویران حصے میں لے جایا گیا اور دو گھنٹے کی مکمل سرچنگ کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فضا میں محو پرواز ‘بھارتی طیارے’ کی اچانک لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

بم کی جھوٹی اطلاع اسپائس جیٹ کے طیارے میں دی گئی، اس طیارے میں 117 مسافر سوار تھے تاہم جس سیٹ پر یہ دھمکی ۤآمیز الفاظ لکھے گئے تھے، وہاں کوئی مسافر نہیں تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی کہ سیٹ کے پیچھے یہ الفاظ کس نے اور کیوں لکھے؟

یاد رہے کہ ماہ اکتوبر میں بھی گوا سے حیدرآباد جانے والے اسپائس جیٹ طیارے میں اچانک دھواں بھرگیا تھا، کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

اجازت ملتے ہی طیارے نے شمس آباد ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی، اس دوران ایک خاتون مسافر زخمی ہوئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں