بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان کے بوم بوم آفریدی کی بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور بوم بوم آفریدی کی بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

- Advertisement -

کرکٹ اور فلم کے سپر اسٹارز کی یہ ملاقات نہایت دل چسپ رہی، دنوں نے کینیڈا میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں مل بیٹھ کر خوش گوار موڈ میں گفتگو کی۔

آخری بار ’ریس تھری‘ میں نظر آنے والے سپر اسٹار سلمان خان بھی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں پہنچ گئے، تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی سلمان خان کے ساتھ خوش گوار ملاقات کی تصاویر نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دل چسپی کی لہر پیدا کر دی۔

شاہد آفریدی نے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایونٹ میں سلمان خان کے ساتھ بنائی جانے والی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔

بوم بوم آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں کمیونٹی ممبر کے ساتھ مل کر سلمان خان کے ساتھ ملاقات زبر دست رہی۔ آفریدی نے ایونٹ کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

چیف جسٹس بہترین طریقے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں، شاہد آفریدی


ملاقات کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے، جب کہ شاہد آفریدی کے چہرے پر سنجیدگی تھی۔

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے


شاہد آفریدی نے سلمان خان کے ساتھ ملاقات کو ایک اچھی اور خوش گوار ملاقات قرار دیا، ایونٹ میں سلمان خان نے  ”Being“ پرنٹ والی شرٹ پہنی تھی۔ واضح رہے دبنگ اداکار سلمان ان دنوں کینیڈا میں اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن ’بی اِنگ ہیومین‘ کے سلسلے میں شو کر رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں