بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پلے آف سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے پلے آف سے پہلے گلیڈی ایٹرز کے لیے اچھی خبر آگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے سے قبل زبردست خوشخبری ملی ہے۔

اسٹار مڈل آرڈر بلے باز شیرفین ردرفورڈ جو 9 مارچ کو ذاتی وجوہات کی بناء پر ٹیم سے باہر ہو گئے تھے نے دوبارہ ٹیم کو جوائن کر لیا۔

ان کی واپسی کپتان ریلی روسو کے لیے خوش آئند خبر ہے جس کا مقصد ٹیم کو دوسرے پی ایس ایل ٹائٹل تک پہنچانا ہے۔

رتھر فورڈ پی ایس ایل 9 کے دوران شاندار فارم میں رہے انہوں نے چھ اننگز میں 148.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے 151 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے خلاف سیزن کے شروع میں ان کی یادگار کارکردگی نے ان کی بلے بازی کی صلاحیتوں کا مظہر تھا۔

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو کا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایلیمینیٹر میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں