اشتہار

کراچی کنگز کیلیے گیم چینجر کھلاڑی کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ جوہن بوتھا نے نوجوان بلے باز حیدر علی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گیم چینجر قرار دے دیا۔

حیدر علی کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تازہ ترین اضافہ ہیں وہ پی ایس ایل میں بہترین صلاحیت والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور وہ پہلے ہی سیزن میں پشاور زلمی کے لیے کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل میں جوہن بوتھا نے کہا کہ حیدر علی پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن 8 میں ان کی ٹیم کے لیے گیم چینجر بنیں گے۔

- Advertisement -

"میرے خیال میں ہمارا سب سے بڑا کھلاڑی اور جس سے ہمیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے وہ ہے [حیدرعلی] ہے”

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلے دو سالوں میں [پشاور زلمی] کے ساتھ تھے، تو وہ بہترین تھے میں نے سوچا کہ یہ لڑکا دنیا کے بہترین T20 کھلاڑیوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

بوتھا نے کہا کہ کراچی کنگز کی انتظامیہ 22 سالہ نوجوان کی بے پناہ صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں