جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پدماوت: تمام رکاوٹیں عبور کرکے فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: متنازع بالی وڈ فلم ’’پدماوت‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے صرف چار دنوں  کے اندرو سو کروڑ سے زائد کما کر 100 کروڑ کلب کا حصہ بن گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘‘پدماوت‘‘ نے صرف چار روز میں ہی 112 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے، کئی تنازعات کے بعد 25 جنوری کوریلیز ہونے والی اس فلم میں رنویر سنگھ، شاہد کپوراور دیپکا پڈوکون نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

فلم پدماوت نے ریلیز کے پہلے روز 19 کروڑ، دوسرے روز 32 کروڑ جبکہ تیسرے روز 27 کروڑ روپے کمائے اور اب مجموعی طور پر فلم 112 کروڑ کما چکی ہے۔

- Advertisement -

پدماوت کا ٹریلر جاری، فلم کے انتباہ نے تنازعے کی وجہ بتادی

دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم کے خلاف مظاہروں اور کئی سینماؤں کی جانب سے فلم نہ چلانے کے اعلان کے باوجود بھی فلم نے کامیاب بزنس کیا اور چند ہی دنوں میں کروڑوں روپے کما کر باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

فلم ’’پدماوت‘‘ سو کروڑ سے زائد کما کر رواں سال 2018 کی پہلی کامیاب فلم بن چکی ہے جسے بھارتی فلمی ناقدین کی جانب سے کافی پزیرائی ملی ہے۔

بھارتی فلم پدماوت میں ہندوؤں نہیں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم کی دنیا بھر میں ہونے والی پیزائی کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم مستقبل میں خوب بزنس کرے گی۔

یاد رہے، چند ہفتوں قبل بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا تھا اور ساتھ ہی فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ سے بھی کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں