تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا کا قہر، بیک وقت دو اقسام لاحق ہونے کا انکشاف

برازیلا: برازیل میں اب تک دو ایسے مریض سامنے آئے ہیں جو بیک وقت کرونا کی دو اقسام سے متاثر ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی یونیورسٹی فیوبل کے ماہرین نے پریشان کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس پہلے سے زیادہ خطرناک ہورہا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اب تک برازیل میں دو ایسے مریض سامنے آئے جو بیک وقت کرونا کی دو اقسام سے شکار ہوکر تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل کی مختلف ریاستوں میں کرونا وائرس کی مختلف اقسام پھیلی ہوئی ہیں۔ جن میں سے دو اقسام کو ’پی 1‘ اور ’پی 2‘ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریو گرانڈیڈو سول سے تعلق رکھنے والے مریضوں میں بیک وقت کرونا کی دونوں اقسام پائی گئیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ، جنازے میں‌ شرکت کرنے والا اسپتال عملہ کرونا کی نئی قسم سے متاثر

واضح رہے کہ طبی ماہرین کرونا کی نئی قسم پی 1 کو زیادہ خطرناک قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ ویکسین کے خلاف بھی مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کرونا کی پی 1 قسم کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے۔

برازیل کے علاقہ پی 1 قسم جنوبی امریکا میں واقع ممالک میں پائی گئی ہے جس کے بعد برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے مذکورہ ملکوں سے فضائی و زمینی رابطے منقطع کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -