10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

برٹش ایئرویز کا کمپیوٹر سسٹم کریش کرگیا، پروازیں تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برٹش ایئرویز کا کمپیوٹر سسٹم کریش کرگیا جس کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں برٹش ایئرویز کی پروازیں متاثر ہوگئیں، رواں برس کمپیوٹر کریش کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

[bs-quote quote=”کمپیوٹر سسٹم میں خرابی دور کرنے کی کوششیں جارہی ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”برٹش ایئرویز حکام”][/bs-quote]

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق خرابی کی وجہ سے 22 گھنٹے سے طیارے ٹیک آف نہیں کرسکے ہیں، امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ایئرلائن کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

سسٹم میں خرابی کے سبب ہیتھرو ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز کی تمام پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور ٹرانس اٹلانٹک پروازوں کی آمد سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا سے آنے والی تمام پروایزں کم از کم 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ پڑھیں: برٹش ایئرویز کی سو سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال

پروازوں میں تاخیر کے سبب متعدد مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں خرابی دور کرنے کی کوششیں جارہی ہیں اور جلد مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پائلٹ یونین بالپا ستمبر میں 48 گھنٹے کی ہڑتال کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 1700 پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔

چیف کمرشل آفیسر اینڈریو بریم کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ہم کسی دور دراز مستقبل کا جلد اعلان کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ ہم معاہدہ کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں