ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: برطانوی خاتون صحافی کا لائیو شو کے دوران فلسطینی رہنماء سے جارحانہ رویہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی ٹی وی چینل کی خاتون ہوسٹ کی لائیو شو کے دوران فلسطینی رہنما سے بدتمیز ی نے نئی بحث چھیڑ دی۔

خاتون اینکر کی جارحانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ معروف صحافی خاتون اینکر کے رویے کو صحافت کی خودکشی قرار دے رہے ہیں۔

ٹی وی شو پر فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر مصطفیٰ البرغوثی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ فلسطینی رہنما نے اسرائیل میں جمہوریت کے بارے میں بات کی تو میزبان جولیا ہارٹلی سیخ پا ہوگئی۔

- Advertisement -

شو کے دوران خاتون اینکر اپنے غصے پر قابو میں نہ رکھ سکیں اور جارحانہ گفتگو کی، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

الجزیرہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر دیما خطیب نے اس ویڈیو پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس انٹرویو کے بعد صحافت خودکشی کر رہی ہے۔

ترکی کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر عبدللہ معروف نے لکھا کہ جولیا صرف عرب اور مسلم ثقافت کے خلاف اپنی نفرت اور نسل پرستی دکھا رہی ہیں۔

برطانوی لبنانی صحافی ہالا جابر نے ٹاک ٹی وی کا کلپ شیئر کرتے ہوئے تنقید کی اور لکھا کہ جولیا کی کارکردگی آپ کے پیشے کی توہین تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں