نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ریلیٹی شو بگ باس کے میزبان کو فون کرکے شادی سے متعلق گفتگو کرنے پر کالر آف دی ویک بن گئے۔
بھارت کے معروف ٹی وی پروگرام بگ باس کے سیزن 12 کی قسط ’ویک اینڈ کا وار‘ میں کنگ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے پروگرام کی شان بڑھا دی۔
بگ باس سیزن 12 کی جھلکیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان پروگرام کے میزبان دبنگ خان کو فون کرکے کچھ وقت پہلے موصول ہونے والی شادی کی تجاویز پر گفتگو کرتے ہیں۔
پرومو میں کنگ خان نے شو کے میزبان سلمان کو کال کی اور بگ باس کے گھر میں موجود دیگر افراد سے بھی بات چیت کی جنہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کس سے بات کررہے ہیں تاہم جب انہیں اس بات کا پتہ چلا وہ شاہ رخ خان سے گفتگو کررہے تھے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔
دوسری جھلکیوں میں گھر میں موجود افراد کو ایک مشن پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو انہیں شو کے مہمان خصوصی سویرا بھاسکر اور سومیت ویاس نے انہیں دیا تھا۔
دونوں مہمان خصوصی نے مقابلے کے شرکاء اور گھر کے افراد کو کچھ جملے دئیے تھے جس کا استعمال گھر کی صورتحال دیکھتے ہوئے کرنا تھا اور اپنے چہرے پر مٹی لگانی تھی۔
مشن کی تکمیل کے دوران دیپیکا اور سومی نے دیپک اور روہت پر لڑکیوں پر غصّہ کرنے اور صنفی تعصب رکھنے کا الزام عائد کیا اور دوسری جانب شری شانت اور رومل کسی بات پر بحث کررہے ہوتے ہیں۔
آخری قسط میں شری شانت کو بہترین کارکردگی پر منتخب کیا جاتا ہے اور اسے تین افراد کو جیل بھیجنے کی ویٹو پاور دی جاتی ہے جس کے بعد وہ روہت، دیپک اور رومل کا نام دیتا ہے۔