بھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا سڑک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایم ایل اے کی کار حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا جس گاڑی میں سفر کررہی تھیں پٹن چیرو کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ نندیتا کی موت واقع ہوگئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ایم ایل اے سائی انا کی موت کے بعد ان کی بیٹی لاسیہ نندیتا کو بی آر ایس سربراہ نے کے سی آر نے کنٹونمنٹ سے امیدوار بنایا تھا انہوں نے کانگریس امیدوار کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
ویڈیو: سونے کی کان گرنے سے 23 افراد لقمہ اجل بن گئے
بی آر ایس پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نندیتا کی سڑک حادثہ میں اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔