تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلجئیم میں دہشت گردی کا خطرہ، سرچ آپریشن میں 16 مشتبہ افراد گرفتار

برسلز : بیلجئم پولیس کے سرچ آپریشن میں سولہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا،برسلز میں آج اسکول، یونیورسٹیاں اور میٹرو سروس بند رہے گی

برسلز میں شدت پسندوں کیخلاف پولیس آپریشن کے بعد میڈیا بریفنگ میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرچ آپریشن برسلز اور شارلروا کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جس میں سولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں میں ملوث شدت پسند صالح عبدالسلام گرفتار ملزمان میں شامل نہیں ہے ۔

اس سے قبل بیلحیئم کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برسلز میں پیرس حملوں میں جیسی دہشت گردی کی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ برسلز میں آج اسکول ، یونیورسٹیاں اور میٹروسروس بند رہے گی۔

Comments

- Advertisement -