تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی فوجیوں کی حالتِ زارآشکار کرنے والاسپاہی نوکری سے برطرف

نئی دہلی : بھارتی فوج میں اہلکاروں کو ناقص کھانے فراہم کئے جانے کی شکایت کرنے والے اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جبکہ تیج بہادر نے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی فورسز میں اہلکاروں کو دئیے جانے والے ناقص کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی حکام نے اپنی اصلاح کے بجائے تیج بہادر کی زندگی مشکل کردی تھی۔

حکام نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور بارڈر سیکورٹی فورسز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا بہانہ بنا کر بالاخرتیج بہادر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیج بہادر کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ تیج بہادر نے قتل نہیں کیا اس لئے نوکری سے نکالنا غلط ہے، سب جانتے ہیں کہ اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے، بی ایس ایف اہلکار بولنے سے ڈرتے ہیں۔

دوسری جانب تیج بہادر نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا


یاد رہے کہ بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اسکا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

بھارتی فوجی کا مزید کہنا تھا کہ ناشتے میں پتلا پراٹھا اور تھوڑی سی چائے ملتی ہے، بعض اوقات رات کو کھانا نہ ہونے کے باعث تو بھوکا بھی سونا پڑتا ہے کیا اس طرح ہم ڈیوٹی دے سکتے ہیں؟ صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک مسلسل کھڑے ہو کر ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن کھانے میں ہمیں ایسی دال دی جاتی ہے جس میں صرف ہلدی اور نمک ڈالا جاتا ہے اور نہ اس میں پیاز ہوتا ہے نہ گھی اور نہ ہی لہسن۔’

Comments

- Advertisement -