تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، ٹمبر مارکیٹ میں ایک اور عمارت میں دراڑیں پڑنے لگیں

کراچی: شہر قائد کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں ایک اور عمارت میں دراڑیں پڑنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں ایک اور عمارت میں دراڑیں پڑنے لگیں جس کے بعد رہائشیوں نے عمارت کو خالی کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دراڑیں پہلے گری عمارت کی سامنے والی بلڈنگ میں پڑیں، 7 منزلہ عمارت کے نیچے 2 گودام بھی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صبح سے عمارت میں مختلف مقامات پر دراڑیں پڑ رہی ہیں، کھڑکیاں اور دروازے بند کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رنچھوڑ لائن میں جانی نقصان سے بچنے کے لیے عمارت خالی کی تھی، بلڈنگ گرنے کے بعد سے پوری گلی کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

ٹمبر مارکیٹ میں عمارت کے مخدوش ہونے کے واقعے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) تاحال لاعلم ہے، فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر عمارت خالی کرائی، رینجرز اور پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

https://www.facebook.com/arynewsud/videos/2656664217753881/

مزید پڑھیں: کراچی: رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت گرگئی

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ رنچھوڑ لائن میں مخدوش عمارت کا ایک حصہ بیٹھنے کے باعث اس میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کے چند گھنٹے بعد ہی پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں گرنے والی عمارت کے نقشے میں گراؤنڈ پلس ون کی منظوری دی گئی تھی، پلاٹ پر 6 منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ایس بی سی اے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -