پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

بجلی صارفین پر مزید 46 ارب 53 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی صارفین پر مزید 46 ارب 53 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 24 پیسےفی یونٹ مہنگی ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےصارفین پر 46 ارب 53 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا.

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1 روپے 24 پیسےفی یونٹ کے حساب سے بڑھائی گئی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہو گا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں