منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

اسکول وین کے قریب دھماکا، 7 طالب علموں سمیت 14 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برکینا فاسو: افریقی ملک برکینو فاسکو میں اسکول بس کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 طالب علموں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برکینو فاسو میں اسکول بس سڑک سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران کنارے پر نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وین مکمل تباہ ہوگئی۔

بم دھماکے کے نتیجے میں 7 طالب علموں سمیت 14 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے، دھماکے کے تمام متاثرین کو شناخت اور طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بس میں سوار بچے کرسمس کی چھٹیوں کے بعد واپس اپنے اسکول جارہے تھے، تمام طالب علموں کا تعلق مالی کے سرحدی علاقے سے ہے۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق اسکول وین سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا، حادثے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر شواہد اکھٹے کیے۔

دوسری جانب حکومت نے اسکول وین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں