تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماسکو: روسی مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ، ہنگامی لینڈنگ، 13 افراد ہلاک

ماسکو: روسی مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث اسے ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، واقعے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روسی مسافر بردار طیارے کو اس وقت ماسکو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب دوران پرواز اس میں اچانک آگ لگی، شعلوں میں لپٹے ہوئے طیارے میں تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، طیارے میں 78 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے رکتے ہی مسافر اور عملے کے ارکان جلتے طیارے سے بد حواسی میں نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افسران ہلاک

روسی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دیکھا جائے گا کہ کہیں واقعہ کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ تو نہیں۔

مقامی طیارہ سخوئی سپر جیٹ 100 کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ ماسکو ایئر پورٹ سے پرواز کر کے مرمانسک جا رہا تھا کہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

طیارے کے عملے نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی مصیبت کا سگنل بھیج دیا تھا جس کے بعد اس نے واپس ماسکو ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

Comments

- Advertisement -