ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں اقرا عزیز کی جھلک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں اقرا عزیز کی جھلک جاری کردی گئی۔

ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں اداکار حمزہ سہیل اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار نبھائیں گے، حمزہ سہیل (فرہاد، رومیو) بنے ہیں جبکہ اقرا عزیز (فریحہ، جیولٹ) کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض فجر رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی پریسا صدیقی نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

پہلی جھلک دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ دلچسپ نوک جھونک اور حس مزاح سے بھرپور ہوگا۔

اقرا عزیز کو دکھایا گیا جس میں ان سے کہا جاتا ہے کہ فریحہ باجی زارا کا جوڑا ابھی تک نہیں آیا اس نے رو رو کر حالت خراب کرلی ہے۔

اقرا عزیز کو موٹر سائیکل پر ٹیلر کی دکان پر جاتے دکھایا گیا ہے وہ وہاں پہنچتے ہی کہتی ہیں کہ ’ماسٹر صاحب جوڑا کہاں ہے؟‘

گزشتہ روز حمزہ سہیل کے کردار کی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں انہی ہوٹل پر ویٹر کو مارنے والے شخص کو سبق سکھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

برنس روڈ کے رومیو جیولٹ کی پہلی جھلک کو مداحوں کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں