تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

کراچی میں فائرنگ سے معروف بزنس مین سمیت 2 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے پاک کالونی کے قریب کار پر فائرنگ سے معروف بزنس مین محمد لاکھانی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پاک کالونی کے قریب ایک کار پر حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کراچی کی ایک معروف کاروباری شخصیت موجود تھی، تاہم واقعے میں معروف بزنس مین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق معروف بلڈر محمد لاکھانی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کار پر دونوں اطراف سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، کار کی ونڈ اسکرین پر 9 گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، گاڑی کے سائیڈ شیشے کو بھی فائرنگ کر کے چھلنی کر دیا گیا۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معروف بلڈر محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کراچی سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments