جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

قصائی نے ساتھی خاتون کو قتل کرکے 50 ٹکڑے کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں قصائی نے ساتھی خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے 50 ٹکڑے کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ قصائی نے جھارکھنڈ کے کنٹی ضلع کے جنگلاتی علاقے میں مبینہ طور پر اپنی ساتھی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور اس کے جسم کے 40 سے 50 ٹکڑے کردیے۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کا علم تب ہوا جب ایک آوارہ کتے کو انسانی باقیات کے ساتھ دیکھا گیا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور انسانی باقیات کے ساتھ ایک بیگ پایا جس میں گنگی کماری کے کاغذات اور تصویر سمیت دیگر ضروری سامان موجود تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ تحقیق کرنے پر ملزم کو ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنٹی سے گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

ملزم نریش بھانگڑا دو سالوں سے تمل ناڈو کے اسی ضلع کی رہنے والی 24 سالہ خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔

کچھ روز قبل وہ جھارکھنڈ واپس آیا اپنی ساتھی کو بتائے بغیر دوسری خاتون سے شادی کرلی اور اسے چھوڑ کر بیوی کے ساتھ رہنے کے لیے تمل ناڈو چلا گیا۔

افسوسناک واقعہ 8 نومبر کو پیش آیا جب وہ کھنٹی پہنچے کیونکہ ملزم جس نے دوسری شادی کی تھی اسے گھر لے جانا نہیں چاہتا تھا اس کے بجائے وہ اسے جری گڑھ تھانے کی جوردگ گاؤں میں گھر کے قریب ایک جنگل میں لے گیا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔

انسپکٹر اشوک سنگھ کے مطابق ملزم تمل ناڈو میں قصاب کی دکان میں کام کرتا تھا، جہاں وہ چکن کے ٹکڑے کرنے کا ماہر تھا۔ بھنگڑا نے جسم کے اعضا کاٹ کر جنگل میں چھوڑنے کا اعتراف بھی کیا تاکہ جنگلی جانور اسے کھا جائیں۔

 ملزم اسے اپنے گھر کے قریب ایک آٹورکشا میں کھنٹی لے گیا اور اسے انتظار کرنے کو کہا۔ وہ تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ واپس آیا اور اس کی عصمت دری کرنے کے بعد دوپٹہ سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ اس کے بعد اس نے لاش کو 40 سے 50 ٹکڑوں میں کاٹا اور اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے گھر چلا گیاْ۔

جسم کے اعضاء برآمد ہونے کے بعد متاثرہ کے سامان سے بھرا ایک بیگ ملا جس میں اس کا آدھار کارڈ بھی شامل تھا۔ خاتون کی ماں نے ان کی شناخت اپنی بیٹی کے سامان سے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں