اشتہار

کیا سرکاری ملازم کوئی کاروبار کر سکتا ہے؟ اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سرکاری ملازم کے لیے نجی کاروبار کی اجازت سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔

وزارت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اساتذہ کے نجی کاروبار اور آن لائن کورسز کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔ وزارت سے دریافت کیا گیا تھا کہ کوئی استاد تجارت کے لیے کاروباری رجسٹریشن یا آن لائن کورسز کروانے کا مجاز ہے؟

جس پر وزارت نے سرکاری ملازمین کے نجی کاروبار سے متعلق بنیادی شرائط اور قانون کو واضح کیا ہے۔ اپنے دوٹوک جواب میں وزارت نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم نجی کاروبار کرنے کا مجاز نہیں ہے اور قانونی طور پر انہیں نجی کاروبار کا حق نہیں۔

- Advertisement -

وزارت نے بنیادی شرائط واضح کرتے ہوئے بتایا کہ سجل تجاری (کاروباری رجسٹریشن) کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر ہے۔ ساتھ ہی نجی کاروبار کرنے والا سرکاری ملازم نہیں ہو اور کاروبار میں لگایا گیا سرمایہ 5 ہزار ریال سے کم نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں