تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کیا آپ اس تصویر میں چھپے دوسرے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اوپر موجود تصویر میں دو تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں؟،اس تصویر کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا آپ تیندوے کے بچے کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں، اس طرح کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ قدرتی ماحول میں اکثر جانوروں کی موجودگی کا علم ہونا کتنا مشکل ہے۔

فوٹو گرافر کے مطابق پہلی نظر میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ تیندوا یہاں موجود ہے مگر غور سے دیکھنے پر اس کی موجودگی کا علم ہوتا ہے، اگر آپ تصویر میں نظر آنے والے درخت کو غور سے دیکھیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

ماہرین کے مطابق تیندوے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے، تیندوے افریقا، ایشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی نسل کے جیگوار امریکا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

مگر اس جاندار کو اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ رہائش کے مقامات پر انسانی آبادیوں کا قیام ہے۔

Comments

- Advertisement -