تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

"حسن علی میچ ونر، ڈراپ کرنےکا بھی نہیں سوچ سکتا”

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے حسن علی کو ‘ میچ ونر ‘ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کا سوچ بھی ہ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے ویڈیو کانفرنس میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے ٹیم نے اچھا کھیلاہے، محنت کا نتیجہ مل رہا ہے۔

کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ دبئی میں پاور پلے کے اوورز میں 35سے40رنزبنتےہیں، اس دوران کوشش رہی کہ کوئی وکٹ نہ گرے تاکہ بڑے اسکور تک جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کی ‘جرسی’ بہترین؟

فخر زمان کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 8 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی والے ہیں، کسی بھی میچ میں 11کے11 لڑکے پرفارم نہیں کرسکتے، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جو میچ ختم کرسکتا ہے، ورلڈہ ٹی ٹوئنٹی میں دیکھ لیں کہ ہر میچ میں الگ الگ کھلاڑی مین آف دی میچ رہےہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی کے آؤٹ آف فارم ہونے پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ حسن علی میچ ونر اور بڑے میچ کا کھلاڑی ہے، اسے ڈراپ کرنےکا بھی نہیں سوچ سکتا، یقین ہے کہ حسن سیمی فائنل میں اچھا کھیلےگا۔

بابراعظم نے اپنی کپتانی سے متعلق بتایا کہ بطور کپتان جو ذمہ داری آئی تو اس کوپورا کرنےکی کوشش کی، ہر کھلاڑی کوساتھ لیکرچلتا ہوں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے جو کھلاڑی مجھےچاہیےتھے وہ ملے۔

Comments

- Advertisement -