21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ڈرائیور کی لاپروائی نے پٹرول پمپ پر آگ بھڑکا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ایک کار ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

پٹرول اور اسی نوع کی دیگر اشیا کے قریب انسانوں کو ہمیشہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے خصوصاً پٹرول پمپس پر اس حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ درج ہوتا ہے لیکن لوگ ان سے صرف نظر کرتے ہیں جس کے باعث بعض اوقات سنگین حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک لاپروائی کا واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا ہے جہاں ایک پٹرول پمپ پر فیول لینے کے لیے آنے والی کار کے مالک کی لاپروائی نے پمپ پر آگ بھڑکا دی۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار ڈرائیور اپنی گاڑی میں پٹرول بھروانے کے بعد انتہائی عجلت میں گاڑی اسٹارٹ کرکے آگے بڑھ گیا اور یہ بھی خیال نہیں کیا کہ آیا فیول پمپ ٹنکی سے نکالا گیا ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کی اس عجلت کے باعث فیول پمپ تیزی سے بڑھتی گاڑی کے ٹینک سے نیچے گرا اور رگڑ کے باعث اس میں فوری آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ فوری ہنگامی اقدامات کے باعث آگ پر جلد قابو پا لیا گیا اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں