جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہلخانہ کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہلخانہ کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہلخانہ کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو10 دن میں امدادی رقوم ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

- Advertisement -

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں مری میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے جدید مشینری خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نشاط آباد اوورہیڈ برج سے گٹ والا روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادہ کرنے اور اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام ، لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈزاور بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے مزار کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔

پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے ، پرائم منسٹر نیشنل پروگرام کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور فلڈپروٹیکشن سیکٹرپراجیکٹ تھری“کوسالانہ ترقیاتی پروگرام2023-24میں شامل کرنے سمیت چکوال اور دیگر مقامات پرسمال ڈیمزکیلئےفنڈزکےازسرنو اجرا کی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں